عمر سرفراز چیمہ

چور حکمرانوں نے پرانے کرپشن کیس معاف کروا لیے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

لاہور (گلف آن لائن ) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ چور حکمرانوں نے پرانے کرپشن کیس معاف کروا لیے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان اور کاروبار کی تباہی نالائق اور چور حکمرانوں کی لوٹو اور بھاگو پالیسی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مزید ٹیکس، عیاشیوں اور تنخواہوں میں اضافہ اور اس کی قیمت غریب عوام ادا کرے، حکمرانوں نے پرانے کرپشن کیس معاف کروا لیے اور نئی وارداتوں کے لئے کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں