صدر عارف علوی

ہمیں خواتین کو سفارت کاری کو بطور کیریئر منتخب کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

اسلام آباد (گلف آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ہمیں خواتین کو سفارت کاری کو بطور کیریئر منتخب کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفارتکاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ سفارتکاری میں خواتین کے پہلے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی کامیابیوں اور خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سفارت کاری کی تمام سطحوں پر خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کو فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں خواتین سفارتکاروں کی تعداد میں اضافہ حوصلہ افزا امر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خواتین سفارتکاروں کی شرح 2018 میں 16 فیصد سے بڑھ کر 2022 میں تقریباً 22 فیصد ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی خواتین سفارت کار وزرائے خارجہ سے لے کر خارجہ سیکرٹری تک مختلف عہدوں پر کام کرتی رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں خواتین کو سفارت کاری کو بطور کیریئر منتخب کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو سفارتکاری میں اعلیٰ فیصلہ سازی کے عہدوں پر پہنچانے کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ سفارتکاری میں خواتین کی شمولیت پائیدار ترقی ، امن اور جمہوریت کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ سازگار ماحول کی فراہمی سے ہم سفارت کاری میں خواتین کی شرکت اور نمائندگی مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں