آغا سراج درانی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،آغا سراج درانی پیش نہیں ہوئے،فاضل جج کی رخصتی کے باعث سماعت 8 جولائی تک ملتوی

کراچی(گلف آن لائن)مقامی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پیش نہیں ہوئے۔فاضل جج کی رخصتی کے باعث سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔لنک عدالت میں وکیل آغا سراج درانی نے کہا کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنرسندھ کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

انہیں حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔نیب کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان پرآمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں