مصالحہ جات

مصالحہ جات کی برآمدات میں مئی کے دوران 68.42 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد( گلف آن لائن)مئی 2022 کے دوران مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں 68.42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2021 میں برآمدات کا حجم 897 ملین روپے رہا تھا تاہم مئی 2022 کے دوران مصالحوں کی برآمدی مالیت 1.5 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

اس طرح مئی 2021 کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 603 ملین روپے یعنی 68 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں