وزیر اعظم

پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر اعظم

کراچی(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کو فضا اور سمندر میں دھمکانے والوں کو دندان شکن جواب دیا گیا،ملکی دفاع مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے،قائداعظم پاکستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے، غلطیوں سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ملکی دفاع مضبوط بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان کو فضا اور سمندر میں دھمکانے والوں کو دندان شکن جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی پاکستان نیوی کی روایت رہی ہے، نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈٹس کو بھی بہترین تربیت فراہم کررہی ہے، دوست ممالک کے یہ کیڈٹس پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم مفادات کے تحفظ کے لیے بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوںنے واضح کیا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی، پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم پاکستان کو دنیا کیلئے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے، غلطیوں سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں