افغان عبوری حکومت

چین کا افغان عبوری حکومت سے زلزلے کی تباہی پر ہمدردی کا پیغام

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو افغانستان میں زلزلے کی تباہی پر ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ میں جنوب مشرقی افغانستان میں زلزلے کی تباہی کے بارے میں جان کر بہت پریشان ہوا ہوں، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ میں ہلاک ہونے والے کے لئے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

ہمیں یقین ہے کہ افغان عوام اس تباہی پر قابو پانے اور جلد از جلد معمول کی پیداوار اور زندگی کو دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک دوست پڑوسی کے طور پر، چین افغانستان کی ضروریات کے مطابق ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے کو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں