دعا زہرا کی بازیابی

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل،محکمہ صحت نے عدالت کو آگاہ کردیا

کراچی(گلف آن لائن)دعا زہرا کی عمرکے تعین کے معاملے میں محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیاہے۔ منگل کو سٹی کورٹ میں دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے لڑکی کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پرمحکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہوئے عدالت کو آگاہ کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سربراہ ڈائو میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل ہوں گی۔میڈیکل بورڈ میں سیکریٹری ایم ایس سروسز اسپتال اور پولیس سرجن سمیت آغا خان اسپتال اورسول اسپتال کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ایم ایس سروسزاسپتال نے عدالت سے دعا زہرا کو چیک اپ کے لیے پیش کرنے کے احکامات جاری کرنے درخواست کی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت دعا زہرا کو 29 جون کو دوپہرساڑھے بارہ بجے پیش کرنے کے احکامات جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں