حافظ حمد اللّٰہ

جمعیت علمائے اسلام کو پیپلز پارٹی سے شکایت ہے، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کو پیپلز پارٹی سے شکایت ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال ہوئی، ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ جے یو آئی سندھ کی قیادت نے یہ شکایت مولانا فضل الرحمن تک پہنچا دی ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں