مریم نواز

ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے شیر فتح یاب ہوگا، مریم نواز

لاہور (گلف آن لائن ) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے شیر فتح یاب ہوگا، خصوصا لاہور کے 4 حلقوں میں بیلٹ بکس سے شیر اور نوازشریف کا ووٹ نکلے گا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 جولائی سے ضمنی انتخابات کی مہم کا آغاز کروں گی، اور لاہور کے علاوہ تمام 20 حلقوں میں جاں گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، اور ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے شیر فتح یاب ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے دعوی کیا کہ خصوصا لاہور کے 4 حلقوں میں بیلٹ بکس سے شیر اور نوازشریف کا ووٹ نکلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں