کنگنا رناوت

کنگنا رناوت جاوید اختر ہتک عزت کیس میں 4جولائی کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی

ممبئی(گلف آن لائن) کنگنا رناوت جاوید اختر ہتک عزت کیس میں 4جولائی کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے حال ہی میں اندھیری مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے اپنے خلاف جاوید اختر کی درخواست کی سماعت میں حاضری سے استثنی مانگا تھا۔ جس کے بعداختر کے وکیل جے بھردواج نے زور دیا کہ بالی ووڈ اداکارہ کے خلاف متعدد مواقع پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔

تاہم گزشتہ سماعت کے دوران اداکارہ کی جانب سے ان کے وکیل رضوان صدیقی پیش ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ اداکارہ 4جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جب مجسٹریٹ ان کا بیان ریکارڈ کریں تو کوئی میڈیا نمائندہ موجود نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں