پی آر اے

پی آر اے نے رواں مالی سال کے 165.5 ارب کے نظر ثانی شدہ ہدف کو بھی عبور کرلیا

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 2021-22 کے 165.5 ارب کے نظر ثانی شدہ ہدف کو بھی عبور کرلیا ،اتھارٹی نے28جون 2022 تک 168 ارب کے ٹیکس وصول کیے جو کہ اصل ٹیکس ہدف 155.9 ارب کا 108 فیصد جبکہ نظر ثانی شدہ ٹیکس ہدف کا 101.5 فیصد بنتا ہے ۔ پی آر اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کو مالی سال کے آخری دو دنوں میں خاطر خواہ ریونیو کی توقع ہے اور سال کے اختتام پرتقریباً 170 ارب روپے کے ہدف کے قریب پہنچنے کی امید ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز میں پنجاب ریونیو اتھارٹی 150 ارب روپے کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے والی ملک کی پہلی صوبائی ریونیو ایجنسی بن گئی اور جون میں ہونے والی ٹیکس وصولی نے پی آر اے کو ملک میں صف اول کی صوبائی ریونیو ایجنسی بنادیا۔

لگاتار تیسرے سال پی آر اے نے اپنے ٹیکس ہدف کو عبور کیا ہے ۔اس سے قبل اتھارٹی نے مالی سال 2019-20 اور 2020-21 میں بالترتیب 105 ارب روپے اور 125 ارب روپے کے مقررہ اہداف سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا۔ ترجمان پی آر اے نے مزید وضاحت کی کہ یہ کامیابی کاروبار کو سیل کیے، بنک اکاونٹس کو منسلک کرنے یا پیشگی ادائیگیوں جیسے سخت اقدامات کے بغیر حاصل کی گئی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مکمل طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون اور ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آگہی پر انحصار ہے جس میں مالی سال کے۔دوران 200 سے زائد آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 2000 سے زائد شرکا نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں