رمیز

کھیل پر توجہ دیکر ٹیم میں کم بیک کریں، رمیز کا احمد شہزاد کو مشورہ

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا نے احمد شہزاد کو کھیل پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ احمد شہزاد کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور رنز اسکور کرکے ٹیم میں واپسی کو ممکن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ احمد کو اوپنر شان مسعود سے سبق سیکھنا چاہیے انہوں نے ڈومیسٹک اور انگلش کاؤنٹی پر رنز کے انبار لگاکر اسکواڈ میں کم بیک کیا اور اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دیا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں احمد شہزاد نے سابق ہیڈکوچ وقار یونس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انکی وجہ سے میرا کیرئیر تباہ ہوا۔ شہزاد کا کہنا تھا کہ وقار یونس کی جانب سے بورڈ میں ایک رپورٹ جمع کروائی جس میں کہا گیا گیا تھا کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہئے۔اوپنر نے پی سی بی سے مطالبہ کیا تھا کہ ان سے متعلق رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، غلط بیانی کے ذریعے ان کے چاہنے والوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔احمد شہزاد نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں انہیں مکمل چانس دیئے بغیر دو میچز کے بعد ڈراپ کردیا گیا اور کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا، دیوار سے کیوں لگایا جارہا ہے وجہ بتائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں