پاکستان

بھارت کا 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ

اسلام آ باد (گلف آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں زیرِ حراست 682 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیدیوں میں 49 شہری اور 633 ماہی گیر شامل ہیں، قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی 2008 کے پاک بھارت قونصلر رسائی کے معاہدے کی شق (1) کے تحت کیا گیا، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال 01 جنوری اور 01 جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں قید 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا، بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں میں 345 شہری اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بھارت نے بھارت میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں