رانا تنویر حسین

مزدور کی خوشحالی کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (گلف آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ مزدور کی خوشحالی کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے، مزدور خوشحال ہوگا ملک بھی خوشحال ہوگا،عمران نیازی کی حکومت نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا تھا اب وہ سڑکوں پر رو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ محنت و انسانی وسائل کے زیراہتمام محنت کشوں میں ویلفیئر گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب پی پی 139میں واقعہ مارکی میں منعقدکی گئی، وفاقی وزیر نے 153 مزدوروں میں سکالر شپ،میرج اور ڈیتھ گرانٹ کے چیک تقسیم کئے، مجموعی طور پر 8 کروڑ روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاکہ موجودہ حکومت مزدور دوست حکومت ہے،اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے مزدور کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کی،سابقہ دور میں مزدور دشمن پالیسیاں بنائی گئیں،ہمارے مزدور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،مزدور ویلفئیر گرانٹ سابق حکومت نے روکی ہوئی تھی،موجودہ حکومت نے آتے ہی مزدور کی مشکلات کا احساس کیا اور ویلفئیر گرانٹ بحال کی ،مزدور کی خوشحالی موجودہ حکومت کا مشن ہے ،مزدور جتنا خوشحال ہوگا ملک اتنی ترقی کرے گا،عمران خان سڑکوں پر رو رہا ہے،عمران حکومت ملک کو مسائل کی دلدل دھکیل گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب لیبر ڈیپارٹمنٹ فیصل ظہور ڈائریکٹر ویلفیئر نارتھ لاہور عمران حیدر ٹیپو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اقربا پروری محمد نوید سرور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ محمد اسحاق حیدر رکن قومی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 139حاجی طارق محمود ڈوگر سابق ارکان صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز محمد عارف خان سندھیلہ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان محترمہ بینش قمر ڈار رانا خلیل احمد گادی ڈاکٹر عبد القیوم قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔

سکریٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چھٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قلیل مدت میں مختلف ویلفیئر گرانٹ کی مد میں دو ارب روپے تقسیم کیے گئے مہنگائی کے پیش نظر یکم جولائی سے مزدوروں کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کیا گیا مزدوروں کی ماہانہ کم از کم اجرت 25000ہزار مقرر کر دی گئی ئے انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تمام فلیڈ آ فیسرز کو ھدایت کی ھیں کہ تنخواہوں کے اضافے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تقریب میں صنعتی مزدوروں میں چیک بھی تقسیم کیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں