سراج الحق

پاکستان سامراجی،استعماری،دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے،سراج الحق

پشاور(گلف آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سامراجی، استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی وڈیرے یا جنرل نے نہیں بلکہ وکیل نے بنایا ہے اور وکلا تنظیموں کی طرح جماعت اسلامی میں بھی جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا نے کالے کوٹ پہن کر پرویز مشرف کی آمریت کا خاتمہ کیا اور مدینہ منورہ کے بعد اگر روئے زمین پر کوئی پاک ملک ہے تو وہ پاکستان ہے۔ اس ملک کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں الگ تہذیبوں کے باوجود پاکستان دنیا کا مہذب ترین ملک ہے اور پاکستان نے 40 سال تک افغانیوں کا ساتھ دے کر روس اور امریکہ کو شکست دی۔ پاکستان ایک عظیم ملک اور پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں۔ پاکستان سامراجی استعماری اور دجالی تہذیب کے محاصرے میں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں