چینی صدر کی تقریر

چین، سی پی سی کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے چینی صدر کی تقریر کی اشاعت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ کی ایک تقریر جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے پچھلی صدی کے تاریخی تجربات کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ہے ، چھیو شی جریدے پر شائع ہوئی ۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق صوبائی اور وزارتی سطح کے عہدیداروں کے ایک سیمینار میں کی جانے والی اس تقریر میں مارکسزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے نیز مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چینی حقائق اور عمدہ روایتی ثقافت کےسانچے میں ڈھالنے کی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں