بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی ایاز امیر پر تشدد کے واقعہ کی مذمت

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر پر تشدد کے واقعے کی مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالم نگار اور تجزیہ کار ایاز امیر پر تشدد ایک تشویش ناک واقعہ ہے۔متعلقہ حکام ایاز امیر پر تشدد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

انہوںنے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پربھی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوںنے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں