ملتان (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے 3 سے 4 اراکین اسمبلی مستعفی ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور اگر انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے
تو پنجاب میں تحریک انصاف کو برتری حاصل ہوجائے گئی۔انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سرایا اور کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران پولیس کا نظام انتہائی قابل ستائش ہے، پولیس الرٹ اور غیر جانبدار دکھائی دے رہی ہے۔