اسلام آ باد (گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر کہ کل پی ٹی آئی کو اور عمرا ن خان کو اللہ نے سرخرو کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی اور غیر یقینی صورتحال ہے اس کو تیزی کی طرف خاتمے کی طرف لے جانے کیلئے کل کا دن اہم تھا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد پنجاب میں اب ہماری حکومت بن جاتی ہے جبکہ قومی اسمبلی کی اور سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بھی پی ٹی آئی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کے پاس کوئی جواز نہیں ہے ، بائے الیکشن کے بعد اب پی ڈی ایم کے پارٹنرز میں اور ن لیگ کے اندر مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔