عالمی روبوٹ کانفرنس

عالمی روبوٹ کانفرنس2022 آئندہ ماہ چین میں منعقد ہو گی

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)عالمی روبوٹ کانفرنس2022آئندہ ماہ بیجنگ میں منعقد ہو گی۔کانفرنس کے دوران فورمز، نمائشوں اور مقابلوں کے ساتھ ساتھ دیگر ضمنی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا جائے گا، جو پورے معاشرے میں عالمی روبوٹکس ٹیکنالوجی کی تازہ ترین کامیابیوں، اطلاق سے متعلق تازہ ترین پیشرفت، اور مستند مشاہدے اور آگاہی کے لیے ایک دریچہ کھولے گی۔یہ سرگرمی عالمی روبوٹکس انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک نیا باب کھولے گی اور اس صنعت میں تعاون اور تبادلے کا ایک اعلیٰ پلیٹ فارم تشکیل دے گی۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مذکورہ کانفرنس کو 20 سے زائد بین الاقوامی اداروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ کانفرنس 2 ٹورنگ ایوارڈ یافتگان، 10 سے زائد بین الاقوامی اداروں کے چیئرمینوں، 20 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین تعلیم، اور 60 سے زیادہ کارپوریٹ ایگزیکٹوز کو صنعتی روبوٹس کے گرد جمع ہونے کے لیے مدعو کرے گی۔

اس دوران سروس روبوٹس اور خصوصی روبوٹس کے شعبوں میں ٹیکنالوجی اور صنعت کے گہرے انضمام کا تبادلہ اور مشاورت کی جائے گی۔ 100 سے زائد کمپنیاں ایکسپو میں 500 سے زائد نمائشوں کا اہتمام کریں گی جو سمارٹ مینوفیکچرنگ، سمارٹ ایگریکلچر، سمارٹ بلڈنگز، سمارٹ میڈیکل کیئر، سمارٹ مائننگ، سمارٹ بزنس، سمارٹ لاجسٹکس، سمارٹ لائف، سمارٹ ڈسٹری بیوشن، سمارٹ اسپورٹس، سمارٹ ریسکیو اور انڈسٹریل انٹرنیٹ پر توجہ مرکوز کریں گی۔ علاوہ ازیں 1,000 سے زائد ٹیموں اور 4,000 سے زائد کھلاڑیوں کے درمیان روبوٹک ٹیکنالوجی سے متعلق ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں کا مقابلہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں