واشنگٹن (گلف آن لائن)کورونا میں مبتلا امریکی صدر جو بائیڈن کے معالج ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ امریکی صدربائیڈن کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کیون کا بتانا ہے کہ جوبائیڈن کی کورونا علامات میں بھی اب افاقہ ہے، صدر جو بائیڈن کے پھیپھڑے صاف، آکسیجن معمول کے مطابق ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر کورونا کے بی اے 5 ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر بائیڈن کا کچھ روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔