پورٹ آف سپین(گلف آن لائن)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل)27جولائی کو پورٹ آف سپین میں کھیلا جائیگا ، مہمان ٹیم بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 27 جولائی کو پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا۔یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو 2 وکٹوں سے مات دی تھی۔