بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی پریس کانفرنس میں، نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر چانگ جیان ہوا نے توانائی سے طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے سے متعلق صورتِ حال متعارف کروائی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” پر مبنی اعلیٰ معیار کے توانائی تعاون کو فروغ دیا ہے، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” توانائی کے دو وزارتی اجلاسوں کا کامیابی سے انعقاد کیا ہےاور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” توانائی شراکت داری کے قیام کا آغاز کیا ہے، جس کے رکن ممالک کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔
چین نے 50 سے زائد ممالک اور علاقوں کے ساتھ بین الحکومتی توانائی تعاون کے میکانزم قائم کیے ہیں اور 30 سے زائد بین الاقوامی توانائی تنظیموں اور کثیر جہتی میکانزم کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات قائم کیے ہیں۔ گرین انرجی کے منصوبوں میں 100 سے زائد ممالک اور علاقوں کے ساتھ تعاون کیا ہے، جس سے ، “سبز رنگ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کا بنیادی رنگ بنایا گیا ہے۔