عابد شیر علی

عمران خان سب سے بڑا منی لانڈر ہے ،اس نے مذموم سیاسی ارادوں کیلئے کشمیر بیچ دیا ،عابد شیر علی

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر مملکت عابد شیر نے کہا ہے کہ عمران خان سب سے بڑا منی لانڈر ہے ،اس نے مذموم سیاسی ارادوں کیلئے کشمیر بیچ دیا ،اب پتہ چلا علیمہ باجی کیسے ڈاکو بنی ،دونوں بہن بھائی ڈاکو ہیں، عارف علوی چوروں کا سرغنہ ہے اس کو ایوان صدر سے باہرنکالنا ہوگا،فنانشل ٹائم کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کرتا، عمران نیازی چور کو جیل میں ہونا چاہیے، آئین قانون اپنا راستہ بنائے، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کو ریورس کررہے ہیں ،آئندہ چند دنوں میں آپ اچھی خبر سنیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران خان نے کینسر کے مریضوں کی تصاویر دکھا کر پیسہ جمع کیا اور پھر یہ پیسہ سیاست میں لگادیا ،شرم کروعمران خان، عارف علوی چوروں کا سرغنہ ہے اس کو ایوان صدر سے باہرنکالنا ہوگا،عمران خان نے مذموم سیاسی ارادوں کیلئے کشمیر بیچ دیا ،اب پتہ چلا علیمہ باجی کیسے ڈاکو بنی، یہ دونوں بہن بھائی ڈاکو ہیں جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کہ انکا اور انکی بہن کا کیا بزنس تھا ؟عمران خان نے علیمہ خان کے ذریعے برطانیہ میں جائیدادیں بنائیں ، اب معلوم ہوا دھرنوں کے لیے پیسہ کہاں سے آیا تھااور پھریہ پیسہ پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے مسلح افواج، ملک کو بدنام کرنے، آر ٹی ایس سسٹم کو بند کرنے، انتشار پھیلانے کیلئے استعمال ہوا، عمران خان سب سے بڑا منی لانڈر ہے، خائن، بددیانت، چور سمیت تمام الفاظ عمران خان کے بعد آتے ہیں ، اگر عمران خان واقعی سچا ہے تو وہ فنانشل ٹائم کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟

عمران نیازی چور کو جیل میں ہونا چاہیے، آئین قانون اپنا راستہ بنائے، عابد شیر علی نے کہا کہ ہماری 60فیصد بجلی کی پیداوار کا انحصار آئل پر ہے ،ہم نے تھر میں کوئلے کی سستی بجلی بنائی ،عمران نیازی کی وجہ سے پیداکردہ مسائل ہمارے کھاتے میں آرہے ہیں ،بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کو ریورس کررہے ہیں آئندہ چند دنوں میں آپ اچھی خبر سنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں