معمر رانا

فلم اور سینما ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں’ معمر رانا

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارمعمر رانا نے کہا ہے کہ فلم اور سینما ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، فلم انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ سینمائوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ لالی ووڈ میں ایسا دور بھی دیکھا ہے کہ پروڈیوسر فلم بنا لیتے تھے لیکن انہیں فلم کی نمائش کرنے کیلئے سینما میسر نہیں آتا تھا ۔ فلم انڈسٹری کے بحران کی و جہ سے بہت سے سینما پلازوں اور دیگر کاروبار میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سینمائوں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیے اور خصوصی طور پر ان میں جدید ٹیکنالوجی کو لانا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ پوش علاقو ں میں بننے والے سینمائوں کی ٹکٹ اس قدر مہنگی ہے کہ ایک عام فلم بین یہاں فلم نہیں دیکھ سکتا اس لئے اسے بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں