مسرت جمشید چیمہ

چابی والے کھلونے جتنی چاہیں پریس کانفرنسیں کر لیں عمران خان کی سیاست کو فرق نہیں پڑیگا’ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن )کے نہاد شیروں کو سیاسی لگڑ بگڑ بنا دیا ہے ، عابد شیر علی ،عطا تارڑ اور طلال چوہدری جیسے سیاسی بونے عمران خان کی سیاست کا مقابلہ کریں گے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جو لیگی بد زبانی میں اوور ٹائم لگا رہے ہیں وہ اپنی قیادت سے ان کے دلوں میں پائے جانے والے عمران خان کے سیاسی خوف کا پوچھ لیں ،چابی والے کھلونے جتنی چاہیںپریس کانفرنسیں کر لیں عمران خان کی سیاست کو فرق نہیں پڑے گا۔ انہوںنے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے اورچیف الیکشن کمشنر کا گٹھ جوڑ قوم کے سامنے آ چکا ہے اور ان شا اللہ عوام کی طاقت سے اس گٹھ جوڑ کو توڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 13جماعتوں کی حکومت کے اقتدرا کو صرف 12کلو میٹر کے اندر محدودکر دیا ہے ،پنجاب کو اب (ن) کی آخری سیاسی آرام گاہ کے طو رپر یاد رکھا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں