روس

امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے،روس

ماسکو(گلف آن لائن)روسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امریکی اسپیکرنینسی پلوسی کا دورہ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کو اپنی علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کامکمل حق حاصل ہے۔

دوسری جانب تائیوان حکام کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی دورے کے ساتھ ہی21 چینی لڑاکا طیارے تائیوان اورچین کی مشترکہ فضائی حدود میں داخل ہوئے ۔حکام کے مطابق کئی امریکی جنگی بحری جہاز بھی تائیوان کے قریبی پانیوں میں گشت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں