وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں فی الفور چار گناہ اضافہ کیا جارہا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (گلف آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں فی الفور چار گناہ اضافہ کیا جارہا ہے ،شہداءکے بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جائیگی ،اور ایس قانون بنارہے ہیں جس سے ان کی بچوں کو ملازمت میں ترجیح دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز شہداءپولیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پرویزالہیٰ نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے میاں منشا کے ساتھ ملکر پولیس کی وردی تبدیل کی ۔ جس سے وہ پولیس والے کم اور ڈاکیے زیادہ نظر آتے ہیں۔ اب پولیس کو ایسی وردی فراہم کی جائیگی جس سے ان کے روب اور دب دبے میں اضافہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے ایک عزیز ایس پی اشرف مارتھ دہشتگردی میں شہید ہوچکے ہیں۔ اور مجھے احساس ہے کہ شہید ہونے والے خاندانوں پر کیا گزرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جب تک وزیراعلیٰ رہے وہ ٹوپی ڈرامے کرتے رہے ۔ پولیس کیلئے کچھ بھی کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے جس ایگل پولیس سکواڈ کو بنایاتھا اس کا تصور ہی شہباز شریف نے ملیا میٹ کردیا ۔ ہم نے بے اے پاس پولیس افسران بھرتی کئے تھے ۔

انہوں نے اس سے عام پولیس میں خلت ملت کردیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو ہم نے کہا تھا کہ وہ پہلے سلوٹ مارے گی اور پھر چالان کریںگے لیکن شہباز شریف نے انہیں جرمانے لگانے پر مقرر کردیا ۔ اور ایک ہی ان کی وردی تھی ۔ جو دھول دھول کر اپنا رنگ ہی چھوڑ گئی ۔ اب ٹریفک پولیس 7وردیاں فراہم کردی جائیگی ۔ جس کا اعلان ان کے درمیان جاکر کروں گا۔ پرویزالہیٰ نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کیلئے نیا مانیٹرنگ روم قائم کیا جارہا ہے ۔

جس سے ایک کاپی تھانے کے ایس ایچ اور اور ایک کاپی ڈویژنل سطح پر قائم آفس کو موصول ہوگی ۔ ہم دینگے اس کتنا کام ہوا ہے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خواتین ہراسمنٹ کے کیس کو فی الفور نمٹایا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت کو گرانے کیلئے زرداری نے ڈالر کا منہ کھول دیا ہے ۔ لیکن انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی اب کوئی لوٹے نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں