اسلام آباد ہائی کورٹ

ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کر دیئے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل فرید چوہدری کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالتی حکم پر درخواست پر عائد تمام اعترضات دور کرلئے گئے، پی ٹی آئی نے اتھارٹی لیٹر جمع کرا کے 123 ممبران کو کیس میں فریق بنا دیا ہے،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری 123 افراد کے استعفوں کو منظور کر چکے ہیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو مجاز افسر کے زریعے تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے نوٹسسز جاری کرکے سماعت 16 اگست تک کیلئے ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں