داخلے جاری

جی سی یونیورسٹی میں 8 ملکی و غیر ملکی زبانوں کی تدریس کے لئے داخلے جاری

لاہور(گلف آن لائن)جی سی یونیورسٹی لاہور میں 8 ملکی و غیر ملکی زبانوں کی تدریس کے لئے داخلے جاری،غیرملکی زبانوں میں فرانسیسی، ترکی، چائنیزاور جرمن زبان شامل ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک میں طلباء بریک لے کرلینگویج اور تقافت کے کورسز پڑھتے ہیں،

مواقع نے ملنے کی وجہ سے پاکستان میں نوجوان قیمتی وقت غیر تخلیقی سرگرمیوں میں ضائع کر دیتے ہیں۔لینگویج کورسز میں داخلہ کے لئے فارمز 10 اگست تک وصول کئے جائیں گے ،شیڈول میں اردو، پنجابی، انگریزی اور فارسی زبان کے کورسز بھی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں