کورونا کیسز

پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ‘ سیکرٹری صحت

لاہور( گلف آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 361 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 515,667 ہو چکی ہے۔سیکرٹری صحت کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں 498,276 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,590 ہو چکی ہے۔ سیکرٹری صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9434 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں اورصوبہ بھر میں کورونا کیاب تک مجموعی طور پر 11,698,105 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس سے 247 ، فیصل آباد سے 26 ،ملتان سے 22 ، راولپنڈی سے 15، سیالکوٹ سے 6 ،سرگودھا اور مظفر گڑھ سے 5 ،5، رحیم یار خان، اوکاڑہ اور بہاولپور سے 4،4،گوجرانولہ اور شیخوپورہ سے 3،3 ،ساہیوال، لودھراں، جھنگ اور چکوال سے2 ،2 ،وہاڑی، راجن پور، نارووال، میانوالی، خانیوال، خوشاب ،قصور،حافظ آباد، بھکر، گجرات، بہاولنگر اور اٹک سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں