تھنک ٹینک فورم کا انعقاد

2022 چائنا-آسیان میڈیا تھنک ٹینک فورم کا انعقاد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) 2022 چائنا-آسیان میڈیا تھنک ٹینک فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فورم کا موضوع “عالمی ترقی: تقدیر اور مشترکہ عمل” ہے۔

چین اور 10 آسیان ممالک کے حکام، ذرائع ابلاغ کے سربراہان، تھنک ٹینکس کے نمائندوں، ماہرین اور سکالرز نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی اور عالمی ترقیاتی تجویز کے نفاذ کو فروغ دینے ،چین-آسیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور دیگر تبادلے کے اقدامات اور فروغ پر بات چیت کی۔

چونکہ ستمبر 2021 میں چین نے عالمی ترقی کے اقدام کی تجویز پیش کی تھی، اس اقدام کو بین الاقوامی برادری سے مثبت ردعمل اور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ میڈیا تھنک ٹینکس کس طرح عالمی ترقیاتی اقدامات کے نفاذ کو فروغ دینے اور تبادلوں اور باہمی اعتماد کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے، موجودہ فورم کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

چائنہ-آسیان سینٹر کے سیکرٹری جنرل چھن ڈہ ہائی نے کہا کہ چینی اور آسیان میڈیا کو انسداد وبا اور اقتصادی بحالی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، چین-آسیان ترقی کی کہانی کو اچھی طرح سے بیان کرنا چاہیے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لیےسازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے۔
شرکاء نے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے اور پرامن ترقی کے لیے “سٹیبلائزر” فراہم کرنے میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے اہم کردار کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں اچھے پڑوسیوں، اچھے دوست اور اچھے شراکت داروں کے طور پر چین اور آسیان کے درمیان دوستی کی بنیاد پر امن، استحکام، ترقی اور جیت جیت کے تعاون کی خاطر خطے کے ممالک کی عمومی توقعات کے مطابق مل کر کام کرنا چاہیے۔ پرامن ترقی کے لیے خطرہ بننے والے منفی عوامل سے نمٹنے اور ایک بہتر مستقبل کی حفاظت اور تعمیر کرنے کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں