مسرت جمشید چیمہ

مائنس عمران خان یا پی ٹی آئی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان یا پی ٹی آئی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، ان شا اللہ تحریک انصاف نہ صرف سیاست میں موجود رہے گی بلکہ دعویٰ ہے آئندہ عام انتخابات میں سندھ پیپلز پارٹی کے حصے سے مائنس ہونے جارہا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم اتحاد خصوصاً (ن) لیگ والے رونے پر آ گئے ہیں کہ تحریک انصاف کو کسی طرح انتخابی میدان سے باہر کیا جائے اوراس کیلئے دن رات زور لگایاجارہا ہے ۔ 12کلو میٹر پر حکومت کرنے والی (ن) لیگ ایف آئی اے کوپی ٹی آئی کے خلاف استعمال کر رہی ہے ،ہم سرکاری افسران کو متنبہ کر رہے ہیں وہ کرپٹ ٹولے کے غیر قانونی اقدامات کو ماننے سے انکار کر دیں بصورت دیگر وقت آنے پر ان سے غیر قانونی اقدامات بارے سوال پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معیشت دن بدن ابتر ہو رہی ہے لیکن نالائق حکمران ٹولے کو اس سے کوئی سروکار نہیں اور ان کا سب سے بڑا مسئلہ کسی نہ کسی طریقے سے تحریک انصاف کو میدان سے باہر کرنا ہے جو ان کی خوش فہمی کے سوا کچھ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں