ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کی عوام کو 23 نئے سرکاری اسپتالوں کا تحفہ دیں گے، یاسمین راشد

لاہور (نمائندہ خصوصی ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کو 23 نئے سرکاری اسپتالوں کا تحفہ دیں گے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اچانک گنگارام اسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک پہنچ گئیں جہاں انہوں نے بلاک میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت نے متعلقہ تمام افسران کو زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ وقت پر ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گنگارام اسپتال میں زیر تعمیرمدر اینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ طے شدہ وقت پر مکمل کریں گے اور اس اسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو جلد مکمل کر کے عوام کیلئے کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران کو زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس بلاک میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں