ریسلر شریف طاہر

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر شریف طاہر کو فائنل میں شکست، چاندی کا تمغہ جیت لیا

برمنگھم(نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر شریف طاہر فائنل مقابلے میں بھارتی ریسلر نوین کے ہاتھوں9-0سے شکست کھا گئے۔ برمنگھم میں طلائی تمغے کے لیے کھیلے گئے 74کلو گرام کیٹیگری کے ریسلنگ کے فائنل مقابلے میں پاکستانی ریسلر شریف طاہر بھارتی ریسلر کے خلاف مزاحمت نہ دِکھا سکے اور مقابلہ 9-0سے ہار گئے۔

شکست کے بعد شریف طاہرکے حصے میں چاندی کا میڈل آیا۔ اس کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتے گئے میڈلز کی مجموعی تعداد اب تک سات ہوگئی ہے۔پہلے روز پاکستان نے ریسلنگ میں تین میڈلز جیتے تھے۔ انعام بٹ اور زمان انور نے سلور اور عنایت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔پاکستان اب تک ایک گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز حاصل کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں