گلوکار و اداکار جنید خان

گلوکار و اداکار جنید خان ڈراموں کے بعد بڑے پردے کیلئے تیار

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستانی میوزک بینڈ کال کے گلوکار جنید خان ٹی وی ڈراموں کے بعد اب فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں ۔پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اپنے کئی مقبول گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے کال بینڈ کے گلوکار جیند خان نے گلوکاری کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی اداکاری کو بھی منوانے میں کامیاب رہے ۔

اداکار و گلوکار جنید خان نے بتایا کہ وہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے بعد اب جلد بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیں ۔انہوں نے اس وقت فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنا قبل ازوقت ہوگا تاہم انہوں نے اتنا ضرور بتایا کہ وہ اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ فلم ڈیبیو کرنے جارہے ہیں فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اکتوبر تک شوٹنگ مکمل ہوجائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں