وزیر داخلہ پنجاب

25 مئی کو جن افسران ، اہلکاروں نے زیادتی کی ان کو قانون کے کٹہرے لایا جائیگا’ وزیر داخلہ پنجاب

لاہور( گلف آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر)محمد ہاشم ڈوگر سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری سے ملاقات کی ۔فواد چوہدری نے کرنل(ر) ہاشم ڈوگر کو صوبائی کابینہ میں وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے ۔کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کے ویڑن کے مطابق پنجاب کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز ، ورکرز اور صحافی برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا ۔25 مئی کو جن افسران اور اہلکاروں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں