سعید غنی

عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے، سعید غنی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیر محنت وپاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدرسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ شہباز گل نے عمران نیازی کا بیانیہ پیش کیا، عمران نیازی پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے،عمران نیازی کی غیر ملکی فنڈنگ اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔جہاد کے نام پر عمران نیازی شر اور فساد پھیلانا چاہتا ہے لیکن عمران نیازی کے اچھے بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔وزیر محنت سندھ نے کہا کہ عمران نیازی بنکر میں چھپ کر مردانگی دکھا رہا ہے، عمران نیازی اپنی جنگ میں اپنے بچے شامل کیوں نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں