اداکارہ متھیرا

میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں،متھیرا

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستانی اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ میری دعائیں ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہیں۔سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی قبول ہونے والی دعاں سے متعلق گفتگو کی ہے۔

انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ انسان اللہ سے گفتگو کر کے ہلکا محسوس کرتا ہے اور میں اللہ تعالی سے جو دعا کرتی ہوں وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں قبول ہو جاتی ہے۔متھیرا نے کہا کہ اگر انسان کا رشتہ خدا کے ساتھ اعتماد کا ہو تو خدا آپ کی بہت سی چیزوں کو معاف کرکے آپ کو عطا کر دیتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ 30سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کر دی، میں صلو الحاجات باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں