وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلہ پر خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں فوجی قافلہ پر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں