صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے چار بہادر جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک کو دہشت گردی کی لعنت اور اس کے تمام مظاہر سے نجات دلانے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔انہوں نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں