اسلام آباد (گلف آن لائن)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے علماء و مشائخ ، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کی بھرپور جدوجہد پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھرپور انتظامات کیے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے پر علماء و مشائخ ، ذاکرین ، واعظین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بعض مقامات پر معمولی شکایات پیدا ہوئیں جو باہمی تعاون سے حل کر لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین انسانیت کیلئے رہبر و رہنما ہیں ، ہر امن پسند انسان سیدنا امام حسین سے محبت کرتا ہے ، محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالہ سے علماء و مشائخ ، افواج پاکستان ، سلامتی کے اداروں ، پولیس کے تعاون سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوئیں اور امن و سلامتی اور بین المسالک ہم آہنگی کا بول بالا ہوا۔