شہباز گل

شہباز گل کی آواز میچ کرنے کیلئے ایف آئی اے کا فارنزک لیبارٹری سے رابطہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ریاستی اداروں کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی آواز میچ کرانے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فارنزک لیبارٹری سے رابطہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے موبائل فون کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کی آواز میچ کرنے کے لیے ایف آئی اے نے فارنزک لیبارٹری سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ اور نجی چینل کے پی ٹی سی ایل نمبرز کی سی ڈی آر نکلوائی جا رہی ہے، پوچھ گچھ جاری ہے کہ شہباز گل نے کس کی ایما پر بیان میڈیا میں دیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں