قومی لائحہ عمل

عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کیلئے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کیلئے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔احسن اقبال نے لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پر سیاسی اور ادارہ جاتی انارکی پھیلانے کی سازش کا مہرہ ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں اور شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں