شیخ رشید احمد

عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے واضح کیا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، کے پی کے ، کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ سابق وزیر نے شہباز حکومت میں وزرا کی تعداد بڑھنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزرا زیادہ اور وزارتیں کم پڑگئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزرا صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا اور حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں