وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے پانچ روزہ دورہ پرسعودی عرب چلے گئے

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے پانچ روزہ دورہ پرسعودی عرب چلے گئے ۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بدھ کی صبح گیارہ بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ عمرہ کی ادائیگی اورروضہ رسول پرحاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے سعودی ہم منصب اور دیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں