ہنڈا

ہنڈا کا75ویں جشن آزادی کے موقع پر موٹرسائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرانے کا اعلان

لاہور(گلف آن لائن )75ویں جشن آزادی کے موقع پر اٹلس ہنڈا پاکستان میں اپنی نئی موٹرسائیکل متعارف کرارہا ہے، شاندار خصوصیات رکھنے والے ماڈل کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے ہنڈا اٹلس اپنی نئی موٹرسائیکل سی بی 125ایف متعارف کرانے جارہا ہے،اس موٹرسائیکل کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں، تصاویر سامنے آنے پر موٹرسائیکلوں کے شوقین افراد میں کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں موٹر سائیکل کو سفید باڈی اور سبز سٹیکرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس کے فیچرز اور خصوصیات وہی رہیں گے جن میں الائے وہیلز، ڈوئل پسٹن کیلیپرز کے ساتھ فرنٹ ڈسک بریک، اور 5 سپیڈ ٹرانسمیشن شامل ہیں۔

اس موٹر سائیکل کا مجموعی ڈیزائن معیاری ہنڈا CG125 کے مقابلے میں قدرے وضع دار ہے۔اس میں 124 سی سی سنگل سلنڈر4 سٹروک پش راڈ انجن جو 10 ہارس پاور اور 9.5Nm ٹارک پیدا کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بائیک میں صارفین کے خواہشات کو مدنظر رکھتے کچھ نئے سٹائل کا اضافہ کیا گیا ہے۔موٹرسائیکل کے شوقین افراد ان تصاویر میں دیگر CB125F یونٹس کو بھی سیاہ، نیلے اور سرخ رنگ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں عام چیز سبز رنگ کے نئے سٹیکرز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں