عمران خان

شہبازگل نے قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کریں،عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل نے قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کریں ،کس قانون اورکس کے حکم پر تشدد کیا گیا ، آئین وقانون کی دھجیاں اڑانا امپورٹڈ حکومت کو بچانے کیلئے ہیں۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شہبا ز گل پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں ، کس قانون اور کس کے حکم پر تشدد کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے ، چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو بچانے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں