صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ نے کابینہ اراکین کے ہمراہ استقبال کیا

لاہور( گلف آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور پہنچ گئے۔لاہور آمد پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا، جبکہ صوبائی وزرا ء میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صدر عارف علوی اور وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کا دورہ کیا 100 کنال اراضی پر کے اس منصوبے نے 2009 میں مکمل ہونا تھا مگر سال 2022 میں بھی مکمل نہ ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے مزید 4 ارب روپے کی رقم لگے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں