سپلیمنٹری امتحان

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے سپلیمنٹری امتحان ختم کردیا

احمد پور سیال(گلف آن لائن)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے سپلیمنٹری امتحان ختم کردیا۔فرسٹ سالانہ امتحان اور سیکنڈ سالانہ امتحان کا سسٹم نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت روان سال میٹرک ،انٹر کا سپلیمنٹری امتحان نہیں لیا جائے گا۔سال میں صرف دو بار سالانہ امتحان لیا جائے گا۔

فرسٹ سالانہ امتحان ہر سال شیڈول کے مطابق ہوگاجبکہ سیکنڈ سالانہ امتحان 6ماہ بعد منعقد کروایا جائے گا۔چار مضامین میں فیل طلبہ فرسٹ، سیکنڈ سالانہ امتحان میں پیپر دیں گے۔سپلیمنٹری کا امتحان 3سالوں میں پاس کرنا لازمی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں